پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے مسیحی ملازمین کے اعزاز میں کرسمس کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام

بدھ 19 دسمبر 2018 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے مسیحی ملازمین کے اعزاز میں کرسمس کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جیلانی پارک میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی، وائس چیئرمین زیشان رشید، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نادیہ فاروقی سمیت ادارے کے تمام افسران اور پی ایچ اے یونین کے عہدیداران بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی نے مسیحی برادری کے ساتھ ادارے میں مکمل تعاون اور مساوی حقوق کی یقین دہانی کروائی۔ چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی نے کہاکہ ہم مسیحی برادری کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔تقریب میں مسیحی برداری کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نادیہ فاروقی نے مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشی میں ایڈوانس تنخواہ دینے کا اعلان ۔ پی ایچ اے یونین کے عہدیداران نے بھی کرسمس کے موقع پر مسیح برادری کو مبارک باد دی اور کیک کاٹا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں