ْمحکمہ اوقاف کی صوبہ بھر میں وقف اراضی کے تحفظ کے لئے ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے اقدامات شروع

منگل 8 جنوری 2019 16:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے محکمہ اوقاف کی صوبہ بھر میںوقف اراضی کے تحفظ کے لئے ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے پی آئی ٹی بی کو فوری طور پرمحکمہ اوقاف کے لئے ویب سائیٹ اور اینڈرائیڈ ایپلیکیشن تیار کر نے کی ہدایت کی ہے تاکہ مستقبل میں اس سے فائدہ حاصل کیا جا سکے اور اوقاف کی اراضی کی اصل کیفیت بارے معلومات حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے صو بہ بھر کے ا وقاف کے زونل ایڈمنسٹریٹر کو پر فارما جاری کیا گیا ہے۔ جس میںوقف اراضی سے متعلقہ نو ٹیفیکیشن،دخل قبضہ رپورٹ،ریوینیو ریکارڈ بحق وقف چیف ایڈمینسٹریٹر اوقاف انتقال،رقبہ کا عکس شجرہ بمعہ گوگل نقشہ وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے محکمہ اوقاف کے زیر کنٹرول تمام درباروں کی تزین و آرائش بارے احکامات دے گئے ہیں۔

جبکہ ان درباروں کے ارد گرد کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت نکاہ رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ درباروں پر رکھے گئے تمام نذرانہ بکسوں کی حفاظت بارے بھی احکاما ت جاری کردئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام درباروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کے ہدایت کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی طرف سے درباروں پر تعینات اوقاف عملہ کی بھی شکایت پر فوری ایکشن لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔حکومت نے زائرین کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کرنے کے لئے تیز تر اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں