پنجاب حکومت کا ہر ضلع میں سڑکوں پر سونے والے افراد کیلئے پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ
مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہر ضلع میں پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی ،سڑکوں پر سونے والے افراد موسم کی سختیوں سے محفوظ رہینگے، عثمان بزدار وزیراعظم کی ہدایت پر لاہور، راولپنڈی میں پناہ گاہوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، منصوبے کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں،وزیر اعلیٰ
منگل 8 جنوری 2019 19:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عام آدمی کی فلاح و بہبود کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
معاشرے کے پسے ہوئے افراد کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی اور ایسے افراد سے حسن سلوک اور صلہ رحمی کا درس دین اسلام بھی دیتا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت صلہ رحمی کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور پناہ گاہ جیسے فلاحی منصوبے بنانا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاشرے کے پسے ہوئے افراد کی مدد کرنا ہی صلہ رحمی ہے۔ صلہ رحمی اور حسن سلوک معاشرے میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا موثر ذریعہ ہے اور اس سے انسانی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر لاہور اور راولپنڈی میں سڑکوں پر سونے والے افراد کیلئے پناہ گاہوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور میں ذاتی طور پر پناہ گاہوں کے تعمیر کے منصوبے کی نگرانی کر رہا ہوں۔ لاہور میں پناہ گاہوں کا منصوبہ جلد مکمل ہوگا اور میں نے اس ضمن میں خود دورہ کرکے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں۔ پناہ گاہوں کی تعمیر کا مقصد سڑکوں پر سونے والے افراد کو موسم کی سختیوں سے بچا کر چھت اور کھانا فراہم کرنا ہے۔ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور میں تعمیر ہونے والی پناہ گاہیں سٹیٹ آف دی آرٹ ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عارضی پناہ گاہوں کا انتظام کرکے سڑکوں پر سوئے افراد کو چھت کی سہولت فراہم کر دی ہے جبکہ پناہ گاہوں میں قیام کرنے والے افراد کو بروقت رات کا کھانا اورناشتہ فراہم کیا جا تا ہے ۔عارضی پناہ گاہوں میں مفت علاج کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے جبکہ سڑکوں پر سوئے افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں لانے کیلئے ٹرانسپورٹ بھی شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی انقلابی سوچ سے رہنمائی لیتے ہو ئے عوام کی تقدیر بدلیں گے اور معاشرے کے پسے ہوئے افراد کو ان کا حق لوٹائیں گے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کیلئے فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
پنجاب پولیس کے 9 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے
کسان بورڈ کے صدر کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات، دھرنے میں شرکت کی دعوت
پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا‘ عظمیٰ بخاری
لیگی رہنما حمزہ شہبازسے شعیب صدیقی کی ملاقات،سیاسی صورتحال و معاشی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
لاہور :پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو گرفتار،2 ساتھی فرار
مختلف واقعات میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے،شناخت نہ ہو سکی
اس دھرتی نے قوالی کی دُنیا میں عالمی شہرہ آفاق قوال پیدا کئی: اویس فیضان رنگ علی
لاہور پولیس کے زیرِانتظام کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کومسلسل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت بارڈر ایریا کے چیلنجز کے لیے افتتاحی میٹنگ کا انعقاد
-
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،16روپے روٹی پر اتفاق
-
اگر پاکستان ہارا تو ملبہ ہیڈ کوچ کرسٹن پر گرایا جائے گا، راشد لطیف
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
-
حنیف عباسی سے کوئی شکوہ نہیں،سیاست میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، انوارالحق کاکڑ
-
چیئرمین پی اے سی کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی
-
فوجی عدالتوں کے 20 مقدمات کے فیصلے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق