ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران سمیت تما م پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر بھر میں قائم تما م اتوار و ماڈل بازاروں کے دورے

اتوار 13 جنوری 2019 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران سمیت تما م پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اتوار کے روز بھی شہر بھر میں قائم تما م اتوار و ماڈل بازاروں کے دورے جاری رکھے اور ان بازاروں میں کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر دکان داروں کو جرمانے کیے اور ان پر مقدمات بھی درج کروائے ۔

اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر لاہور عامر شفیق نے ماڈل بازار میاں پلازہ کا دورہ کیا اور وہاں پر اشیا ء ضررویہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو چیک کیا ۔ بازار میں تعینات سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا ۔ اے ڈی سی آر لاہور اویس ملک نے ماڈل بازار وحدت کالونی کا دورہ کیا ۔ بازار میں اسٹاف کی حاضری کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بازار میں محکمہ فوڈ لایئو سٹاک کو ملازمین کی تعداد میں اضافہ کر نے کی بھی ہدایت کی۔

تاہم بازار میں کیے جانے والے انتظاماے کو تسلی بخش قرار دیا ۔ اے ڈی سی جی لاہور توقیر حسین کاظمی نے بھی اتوار بازار ٹاون شب کا دورہ کیا ۔ بازار میں انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے بعض اشیا ء ضروریہ کی کوالٹی بہتر نہ ہونے پر بازار کے مینجر کو سخت وارننگ بھی کی۔ میاں پلازہ ماڈل بازار میں گراں فروشی کی شکایت پر پچیس ہزار روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔ علاوہ ازیں گراں فروشی پر درجنوں مقدمات کے علاوہ دکان داروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے بھی کیے گئے ۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام افسران کے کام کو سراہا ہے اور کہا ہے عام مارکیٹوں میں بھی خصوصی نظر رکھی جائے اور خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں