لاہور ،ضلعی انتظامیہ لاہور نے پناہ گاہوں کی دو ماہ کی رپورٹ جاری کردی

شہر میں قائم پانچ پناہ گاہوں کا آغاز 24 نومبر کو کیا گیا تھا، مجموعی طور پر 11830 افراد نے قیام کیا، 14864 افراد نے ناشتہ کیا، 17760 افراد نے رات کا کھانا کھایا، رپورٹ

بدھ 23 جنوری 2019 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے پناہ گاہوں کی دو ماہ کی رپورٹ جاری کردی۔ شہر میں قائم پانچ پناہ گاہوں کا آغاز 24 نومبر کو کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر 11830 افراد نے قیام کیا۔ 14864 افراد نے ناشتہ کیا۔ 17760 افراد نے رات کا کھانا کھایا۔ رپورٹ کے مطابق داتا دربار پناہ گاہ پر 4116 افراد نے قیام کیا۔ بادامی باغ پناہ گاہ پر 1603 افراد نے قیام کیا۔

ریلوے اسٹیشن پناہ گاہ پر 3271 افراد نے قیام کیا۔

(جاری ہے)

لاڑی اڈہ پناہ گاہ پر1366 افراد نے قیام کیا۔ ٹھوکر پناہ گاہ پر 1474 افراد نے قیام کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فری شٹل سروس کے آغاز سے لے کر اب تک 214 افراد کو پناہ گاہ تک سفری سہولیات فراہم کی گئیں۔ موسم کی خرابی اور بارش کے پیش نظر ان کو قریبی عمارتوں میں شفٹ کیا گیا۔ اسٹنٹ کمشنرز کے روازنہ کی بنیادوں پر وزٹ بھی جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پناہ گاہوں میں سہولیات کی مسلسل فراہمی کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تمام افسران کو پناہ گاہوں کے دورے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں