ممکنہ سیلابی بارشوں کیلئے صوبے کے پانچ ڈویژنوں میں ہنگامی اقدامات کی وارننگ جاری

متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ‘صوبائی وزیر میاں خالد محمود کی ہدایت پرانتظامیہ کو خط

پیر 18 فروری 2019 19:14

ممکنہ سیلابی بارشوں کیلئے صوبے کے پانچ ڈویژنوں میں ہنگامی اقدامات کی وارننگ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے صوبے کے پانچ ڈویژنوں میں ممکنہ سیلابی بارشوں کے لئے ہنگامی اقدامات کی وارننگ جاری کردی ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو قبل از وقت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے صوبائی وزیر کے احکامات پر متعلقہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ منگل سے جمعہ کی رات تک لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژن میں بھاری بارشوں کی توقع ہے اور کسی بھی علاقے میں غیر متوقع صورتحال ہو سکتی ہے لہذا ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر تمام محکمے چوکنا رہیں اور کسی بھی جانی اور مالی نقصان سے بچنے کی ابھی سے پیش بندی کی جائے۔

صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے ان چار دنوںکی لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔انہوںنے کہا کہ وہ خود بھی ڈویژنل انتظامیہ سے رابطے میں ہوں گے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کم سے کم وقت میں امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جا سکے اور شہریوں کا ہر طرح سے تحفظ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں