لاہور ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ کی آسامیوں پر کامیاب امیداروں کو تقرری لیٹرز جاری کردیئے

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے آسامیوں کیلئے امتحانات کا انعقاد کیا اور کامیاب امیدواروں کی سفارشات لاہور ہائیکورٹ کو بھیجی تھیں،اقلیتی کوٹے پر کوئی امیدوار امتحان پاس نہیں کرسکا

پیر 18 فروری 2019 20:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2019ء) لاہور ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ کی آسامیوں پر کامیاب امیداروں کو تقرری لیٹرز جاری کردیئے ہیںچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان کی منظوری کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے 16ویں سکیل پراسسٹنٹ کی خالی آسامیوں پر کامیاب امیدواروں کو تقرری کے لیٹرز جاری کردیئے ہیں پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مذکورہ آسامیوں کیلئے امتحانات کا انعقاد کیا اور کامیاب امیدواروں کی سفارشات لاہور ہائی کورٹ کو بھیجیں اسسٹنٹ کی 17 خالی آسامیوں پر 16 امیدوار کامیاب قرار پائے جن میں سے 12 امیدوار اوپن میرٹ، 3 امیدوار جنوبی پنجاب کے خصوصی کوٹے اور ایک امیدوار معذور کوٹے کے تحت کامیاب قرارپایا جبکہ اقلیتی کوٹے پر کوئی امیدوار امتحان پاس نہیں کرسکاکامیاب امیدواروں میں محمد عاطف شفیق، وقاص علی، محمد عثمان نذیر، شیغان سکندر، محمد شہباز غوری، عبداللہ عمران، محمد ندیم، محمد شیروز، بشارت علی خان، محمد مرزا، غلام مرتضی، محمد عثمان راشد، محمد عدنان فیاض، محمد فاروق، سردارحسین اور محمد انیس اصغر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں