بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ کاتجاوزات کے خلاف آپریشن

جمعرات 21 فروری 2019 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن راوی زون اسکواڈنے قلعہ لچھمن سنگھ، راوی روڈ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے ساندہ روڈسے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔ اقبال زون اسکواڈ نے پی آئی اے روڈ، جوہر ٹائون سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔نشتر زون اسکواڈ نے نواز شریف انٹر چینج سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میںجمع کروا دیا ۔واہگہ زون اسکواڈ نے جلو موڑ تا باٹا پور سے بینرز، سٹریمرز وغیرہ اتار دئیے۔ انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے مجموعی طورپر تجاوزات کا سامان 04ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں