چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر)لیاقت ملک کی پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں شرکت

صحافیوںکے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لئے لاہور پریس کلب میں کیمپ لگایاجائے گا‘چیف ٹریفک آفیسر

جمعرات 21 فروری 2019 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر)لیاقت ملک لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں شرکت کی۔صدرارشد انصاری، سینئرنائب صدرذوالفقارعلی مہتو،خزانچی سالک نواز،ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ،محمد احمدرضا، راناطاہر نے معززمہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر صدر ارشد انصاری نے کہاکہ لاہور شہرمیں ٹریفک رش میںدن بدن اضافہ ہوتاجارہا ہے جس پر جدید خطوط پر کام کرنے سے قابوپایاجاسکتاہے اور چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ( ر ) لیاقت ملک اپنی ٹیم کے ساتھ اس مسئلہ پر قابوپانے کے لئے نیک نیتی اورایمانداری کے ساتھ محنت کررہے ہیں اور ان کی کوششوںمیں میڈیاان کی بھرپورمدد کر رہا ہے، ہم انھیں پریس کلب کی گورننگ باڈی اور ممبران کی جانب سے کلب آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن( ر ) لیاقت ملک نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وہ محدود وسائل کے ساتھ ٹریفک مسائل کوحل کرنے کے لئے کوشاں ہیںاور اس میں میڈیاہماراساتھ دے رہاہے جس کے لئے ہم ان کے مشکورہیں،ٹریفک کورواں رکھنے میں تمام تر انتظامات لوگوںکی حفاظت کے لئے اختیار کئے جاتے ہیںاور قانون کے نفاذمیں ہمیںپریشانیوںاورتکلیفوںکا بھی سامناکرنا پڑتا ہے جس کی واضح مثال ہیلمٹ پہننے کے قانون پر عملدرآمد کرواناتھاجس کے باعث لاہورکے نوے فیصد افراد حادثات سے محفوظ ہوگئے ہیں۔

انھوںنے مزیدکہاکہ وہ صحافت اور صحافیوںسے خصوصی رغبت رکھتے ہیںکیونکہ انھوںنے بھی شعبہ صحافت میںاعلی تعلیم حاصل کی ہے ۔ان کا کہناتھاکہ ٹریفک مسائل پر قابوپانے کے لئے دیگراداروںکو بھی اپناکرداراداکرنا چاہیے۔ انھوںنے صحافیوںاوران کی فیملیزکے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لئے لاہور پریس کلب میں ڈرائیونگ لائسنس کیمپ لگوانے کابھی اعلان کیا۔ اس موقع پر موٹربائیکرز ایسوسی ایشن کے صدرچوہدری عمر کی جانب سے ہیلمٹ تقسیم کئے گئے۔لاہورپریس کلب کی جانب سے معززمہمانوںکو یادگاری شیلڈزاور پھول پیش کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں