مہمند ڈیم منصوبے کے تعمیری ٹھیکے کی نیلامی میں تنازع نظر انداز

8سو میگا واٹ توانائی منصوبے واپڈا نے چینی کمپنی کو تعمیر کیلئے منظوری دے دی

ہفتہ 23 فروری 2019 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) 8 سو میگا واٹ توانائی کے مہمند ڈیم منصوبے کے تعمیری ٹھیکے کی نیلامی میں تنازع کے باوجود واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی( واپڈا) نے چینی کمپنی سی جی جی سی اور ڈیسکون انجینئرنگ کے اشتراک (جوائنٹ وینچر) کو منصوبے کے تعمیر کی منظوری دے دی۔ واپڈا نے منصوبے کے حکام کو قواعد کے مطابق منظوری کا مسودہ بھی جاری کرنے کی ہدایت کردی، جس میں معاہدے پر دستخط ہونے کے اگلے ماہ سے ہی ٹھیکیدار سے کام کے آغاز کے لیے کہا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا کہ اتنے بڑے ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے پچھلے 50 سالوں میں کوئی کانٹریکٹ نہیں دیا گیا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ بالآخر اس کی تعمیر کا ٹھیکہ سی جی جی سی اور ڈیسکون کے اشتراک کو دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعوی کیا کہ دونوں کمپنیوں کے اشتراک (جے وی) سے منصوبے کی لاگت کم کرنے کا کہا گیا تھا جس پر انہوں نے مجموعی لاگت سے 18 ارب روپے کم کردیئے ہیں۔

واپڈا کے مطابق جے وی کی جانب سے منصوبے کے سولِ، الیکٹرکل اور مکینکل کاموں کے لیے 201 ارب روپے کی بولی دی گئی تھی تاہم گفتگو شنید کے بعد انہوں نے اس لاگت میں 18 ارب روپے کی کمی کر کے اسے 183 ارب روپے تک کردیا۔چیئرمین واپڈا کے مطابق زمین کے مالکان زمین دینے کے لیے تیار ہوگئے ہیں جس کے بعد اب منصوبے پر کسی وقت بھی کام شروع کیا جاسکتا ہے۔

واپڈا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مذکورہ ٹھیکہ واپڈا ہاس میں ایک اجلاس کے دوران دیا گیا، جس میں تکنیکی اور دیگر پہلوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تمام تر تفصیلات کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی۔خیال رہے کے منصوبے کے پی سی-1 کی رو سے اس کی تعمیر 5 سال 8 ماہ میں مکمل ہونی ہے تاہم واپڈا نے درخواست کی ہے کہ اسے 5 سال سے کم مدت میں مکمل کرلیا جائے۔چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ آپریشن اور منصوبے کی دیکھ بھال و مرمت صرف واپڈا کی ذمہ داری ہوگی اور ہم او اینڈ ایم ورک کسی کو نہیں دیں گے کیوں کہ یہ قومی ملکیت ہے چنانچہ واپڈا خود اس کی ذمہ داری اٹھائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں