لاہور ہائیکورٹ ، لاہور ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ماحولیاتی آلودگی ختم نہ کرنے کیخلاف متفرق درخواست سماعت کے لیے منظور پنجاب حکومت اور دیگر فریقین کو 22 اپریل کے لیے نوٹس جاری

منگل 19 مارچ 2019 22:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ماحولیاتی آلودگی ختم نہ کرنے کیخلاف متفرق درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور دیگر فریقین کو 22 اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دئیے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے متفرق درخواست پر سماعت کی مقامی شہری شیخ نعمان صلاح الدین نے شیراذ ذکائ ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں نشاندہی کی گئی کہ لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کیا جا رہا ہے لیکن متعلقہ حکام نے اس سلسلے کوئی اقدامات نہیں کیی. درخواست میں بتایا کہ آلودگی کے خاتمے کیلئے ادارے ہیں لیکن وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں. درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملے نی سنگینی کے پیش نظر درخواست کی جلد سماعت کا حکم دیا جائے تاکہ شہروں میں بڑھتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جاسکیں.عدالت نے درخواست سماعت کے لیے 22 اپریل کے لیے مقرر کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے�

(جاری ہے)

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں