لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پرندہ ٹکرانے کے باعث تاخیر کا شکار

فلائٹ میں تاخیر پر لاہورائیر پورٹ پر عمرہ زائرین انتظامیہ سے الجھ پڑے

جمعہ 22 مارچ 2019 23:58

ؔلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) لاہور سے جدہ جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی پرواز760 سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث پرواز وقت پر جدہ روانہ نہ ہوسکی۔پرندہ ٹکرانے سے بوئنگ 777 کا طیارہ سے متاثر ہوا۔ پرواز میں تاخیر سے 300 مسافر متاثر ہورہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے عملے کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ایسا ہوا۔

(جاری ہے)

لاہور سے جدہ جانے والے طیارے بوئنگ 777 کو صبح سات بجے روانہ ہونا تھا لیکن طیارہ متاثر ہونے کے باعث رات بارہ بجے تک پرواز روانہ نہ ہو سکے گی۔ پائلٹ ے طیاہ رن وے پر لینڈنگ کے فوری بعد پرندہ ٹکرانے متاثر ہونے کے بارے کنٹرول ٹاورکو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق سول ایو ی ایشن کے برڈ شوٹر نے پروا ز کی لینڈنگ سے قبل فائر کیا یا نہیں ایئر لائن نے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔فلائٹ میں تاخیر پر لاہورائیر پورٹ پر عمرہ زائرین انتظامیہ سے الجھ پڑے۔انتظامیہ کی جانب سے جواب دیا گیا کہ کچھ ٹیکنیکل فالٹ ہیں جس کی وجہ سے مسائل ہیں، ہمیں بھی کچھ نہیں معلوم کہ کب جانا ہے۔ جس پر عمرہ زائرین نے کہا کہ آپ کس چیز کی تنخواہ لیتے ہیں، ہمیں بتایا جائے ہم گھر جائیں یا ائیرپورٹ پر رہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں