شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اورصوبوئی درالحکومت کی تما م تحصیلوں میں ہفتہ صفائی کو احسن انداز سے منایا گیا

شہر کی خالی جگہوں کی نشاندہی سے لیکر انسداد تجاوزات اور سرکار کی زمین واگزاری کے آپریشن میں واپس لی گئی ،زمین پر شجرکاری کو یقینی بنایا گیا

منگل 26 مارچ 2019 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) شہر کو خوبصورت اور درختوں والا شہر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور صوبوئی درالحکومت کی تما م تحصیلوں میں ہفتہ صفائی کو احسن انداز سے منایا ہے۔شجرکاری ، صفائی ستھرائی، بلاک پلانٹیشن، اربن فاریسٹ جیسے منصوبوں کا آغاز ہفتہ صفائی میں کیا۔شہر کی خالی جگہوں کی نشاندہی سے لیکر انسداد تجاوزات اور سرکار کی زمین واگزاری کے آپریشن میں واپس لی گئی زمین پر شجرکاری کو یقینی بنایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید "ہفتہ صفائی"کو جس طریقے سے لیڈ کیا اس کی مثال کم ہی ملتی ہے اور لاہور کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد انہوں نے حکومت کی طرف سے لاہور شہر میں خاتون ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو درست ثابت کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ صفائی جو کہ18مارچ سے 23مارچ تک منایا گیا ۔ اس کی تیاریوں کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تمام محکموں سے جامع پلان لیے اور اس بات کو یقینی بنایاگیا کہ لاہور میں کام کرنے والا ہر محکمہ ہفتہ صفائی میں بھرپور سرگرمیاں سرانجام دے۔

یہ سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہی تو تھی ہی لیکن سب سے احسن اقدام یہ اُٹھایا گیا کہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بھی اس مہم کا حصّہ بنایا گیا اور صفائی ستھرائی اور شجرکاری کے عمل میں اِن کو بھی شامل کیا گیا۔ہفتہ صفائی کا آغاز جی سی یونیورسٹی میں کیا گیا جس میں مشہور اوول گرائونڈ میں وزیر صوبائی قانون و لوکل گورنمنٹ راجہ بشارت نے پودا لگایا جس کے بعد جی سی یونیورسٹی سے لیکر نیلا گنبد تک واک کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں