ڈپٹی میئر وسپیکر کی زیر صدارت بلدیہ عظمیٰ لاہور کا 26واں اجلاس

جمعرات 18 اپریل 2019 23:58

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) بلدیہ عظمیٰ لاہور کا 26واں اجلاس ڈپٹی میئر /سپیکر محمد بلال چوہدری کی زیر صدارت ٹائون ہال میں منعقد ہوا ، میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں ڈسٹرکٹ ممبر فردوس فضل الٰہی کے والد، ڈسٹرکٹ ممبر نسیم بانو کی ہمشیرہ اور چیئرمین ملک عامرگڈو کے والدکیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اورسابقہ اجلاس کی توثیق ہوئی، اجلاس میں چیئرمین چوہدری محمد طارق کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی جس میں موجودہ بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنے کی تجویز دی گئی جسے بلدیہ عظمیٰ کے ایوان نے متفقہ رائے سے منظور کر لیا، چیئرمین چوہدری محمد یونس نے قرارداد میں کہا کہ میں ہائوس کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتاہوں کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور نئی سٹریٹ لائٹس خرید کر لاہور کو روشن کیا جائے تاکہ سکیورٹی کو بھی محفوظ بنایا جاسکے، ہائوس نے اس قرار داد کو متفقہ رائے سے منظور کر لیا، چیئرمین ملک مظہر حسین کی جانب سے قرارداد موصول ہوئی جس میں انہوں نے ظفر علی روڈ پر بنک کے ساتھ والی روڈ کا نام ’’سردار ایاز صادق روڈ ‘‘ رکھنے کی تجویز پیش کی جسے ایوان نے متفقہ رائے سے منظور کر لیا، ڈسٹرکٹ ممبر سرفرز نے قرارداد میں کہا کہ ایسٹر کے حوالے سے چرچز کے باہر سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں ، تمام قراردادیں متفقہ رائے سے منظور اور کارروائی کیلئے متعلقہ محکموںکو ارسال کر دی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں