ہوٹلوں اور ریستورانوں میں اضافی کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کا معاملہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈسپوزل آف ایکسیس فوڈ ریگولیشن ڈارفٹ حتمی مراحل میں داخل لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی صدارت میں اجلاس مختلف نکات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی، ہوٹل، ریستوران انڈسٹری اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے حتمی رائے دی قانون منظور ہونے کے بعد اضافی کھانے کے ضیاع کو روکنے میں مدد ملے گی‘ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان

جمعہ 19 اپریل 2019 23:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) ہوٹلوں اور ریستورانوں میں اضافی کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کا معاملے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈسپوزل آف ایکسیس فوڈ ریگولیشن ڈارفٹ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی صدارت میں اجلاس ہو اجس میں اضافی کھانے کے حوالے سے بنائے جانے والے قانون کے مندرجات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

قانون کا ابتدائی مسودہ آئندہ ہفتے سیکرٹری فوڈ کو پیش کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی صدارت میں اجلاس ہو ا جس میں ہوٹلوں اور ریستورانوں میں اضافی کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

ہوٹلوں میں اضافی کھانے کے حوالے سے بنائے جانے والے قانون کے مندرجات پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈسپوزل آف ایکسیس فوڈ ریگولیشن ڈارفٹ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے ۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ قانون کاابتدائی مسودہ آئندہ ہفتے سیکرٹری فوڈ کو پیش کیا جائے گا۔سیکرٹری فوڈ کی منظوری کے بعد مسودہ عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔اجلاس میں مختلف نکات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی، ہوٹل، ریستوران انڈسٹری اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے حتمی رائے دی ۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈسپوزل آف ایکسیس فوڈکا قانون منظور ہونے کے بعد اضافی کھانے کے ضیاع کو روکنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جدید دنیا کی طرح ہوٹلوں کا بچا ہوا اضافی کھاناٹھکانے لگانے کا منظم طریقہ کار سامنے آئے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں