ٹ* ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سری لنکا دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سری لنکا میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔سری لنکا کے بہادر اور امن پسند عوام نے دہشتگردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے اور بے پناہ قربانیاں دیں۔

دہشتگردی کے حالیہ واقعات سری لنکا کے عوام کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ اتوار کا دن سری لنکا کی قوم کی زندگی کا افسوسناک دن ہے،ہم اس دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ دہشتگردوں نے چرچ اور ہوٹل کو نشانہ بنایا،بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کرہ ارض کے بد ترین لوگ ہیں،دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سری لنکا کی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردیوں کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں اور آج بھی امن کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں