لاہور شہر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

پیر 22 اپریل 2019 17:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ لاہور شہر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔لاہور شہر میں پولیو مہم کاپہلا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم 22اپریل سی24اپریل تک جاری رہے گی۔ڈی سی لاہور نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی او ز ہیلتھ اور سب رجسٹرار کو پولیو ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں18لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے اور5000سے زائد پولیو ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریںاوراپنے بچوں کو پولیو کے دوقطرے ضرور پلائیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی سٹی احمد رضا بٹ نے شفیق آباد کا دور ہ کیا۔انہوںنے پولیو ٹیموں کی کار کردگی کو چیک کیااور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔اے سی سٹی نے دروازوں پر مارکنگ کوبھی چیک کیا۔اے سی سٹی نے متعلقہ ڈی ڈی او کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے۔اسی طرح اے سی ماڈل ٹائون مظہر علی نے یوسی 99کاہنہ کالونی گلبرگ زون کا دورہ کیا۔اے سی ماڈل ٹائون نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور پولیو ٹیموں کو چیک کیا۔اے سی ماڈل ٹائون نے کہا کہ ڈور مارکنگ کی جا رہی ہے اورفنگر پر نشان کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے اورپولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں