محکمہ امداد باہمی13بارانی اضلاع کے کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کیلئے بلا سود قرضہ جات فراہم کر رہا ہے‘مہر محمد اسلم بھروانہ

پیر 22 اپریل 2019 19:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) محکمہ امداد باہمی صوبہ پنجاب کے 13بارانی اضلاع میں بلا سود ٹریکٹرز فراہم کر رہا ہے۔ راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم، گجرات ، سیالکوٹ، ناروال، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ ، راجن پور اور ڈی جی خان اضلاع کے بارانی علاقے کے کاشتکاروں ، ممبران کواپریٹو سوسائٹیز اس سکیم سے استفاد کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں صوبائی وزیر امداد باہمی پنجاب مہر محمد اسلم بھروانہ ، پارلیمانی سیکرٹری امداد باہمی پنجاب چوہدری محمد امین ذوالقرنین، سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب منصور قادر ، رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید ، صدر چیف ایگزیکٹیو آفیسر دی پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ منیر احمد خان، محکمہ امداد باہمی بینک افسران اور کوآپریٹو کاشتکاروں کی بھاری تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ امداد باہمی پسماندہ اضلاع کے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کیلئے بلا سود قرضہ جات فراہم کر رہا ہے۔ ٹریکٹرز کی چابیاں ایک تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارتقریباً 100 خوش نصیب کاشتکاروں میں تقسیم کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں