ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر زمین کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لئے کردار ادا کرنا ہے

ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کا خصوصی پیغام

پیر 22 اپریل 2019 22:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) صوبائی وزیرمعدنیات حافظ عمار یاسر نے ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے۔ہمارا ملک معدنی ذخائر سے مالا مال ہے۔ ورلڈ ارتھ ڈے منانے کا بنیادی مقصد زمین کوماحولیاتی آلودگی سے بچانا اور اس حوالہ سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی معدنی ذخائر کو محفوظ بنانے اور مختلف تنصیبات پر خدمات سرانجام دینے والے مزدوروں کے بنیادی حقوق کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آئے ہیں جس کے لئے حکومت وقت نے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ محکمہ معدنیات کو بہترین پالیسیوں کی بنا پر مستقبل کا کارآمد محکمہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا رہی۔ورلڈ ارتھ ڈے ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر زمین کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے میں کردار ادا کرنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں