نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں،چوہدری وسیم اختر

ایل سی ڈبلیو یو کا شمار ملک کی بہترین درسگاہوں میں ہوتا ہے، وی سی او پی سی

منگل 23 اپریل 2019 18:49

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) وائس چیئرپرسن اوور سیزپاکستانیز کمیشن(او پی سی) پنجاب چوہدری وسیم اختر نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، ہمارے طلبہ نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے اور آئندہ بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات محنت کریں گے، انہوں نے یہ باتیں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں منعقدہ " سمپوزیم 2019 " کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، سمپوزیم میں آرکیٹیکچرشعبہ کی طالبات نے اپنے پراجیکٹس نمائش کیلئے پیش کئے، تقریب کے مہمان خصوصی ملک کے نامور آرکیٹیکٹ کلیم اے صدیقی تھے، چوہدری وسیم اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کا شمار ملک کی بہترین درسگاہوں میں ہوتا ہے، یہاں سے فارغ التحصیل ہونیوالی طالبات مختلف شعبوں میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ تقریب میں پیش کئے جانیوالے پراجیکٹس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ،طالبات نے پراجیکٹس کی تیاری کیلئے بھر پور محنت کی جس پر وہ شاباش کی مستحق ہیں، انہوں نے کہا کہ طالبات کے ساتھ ساتھ ان کے اساتذہ کی خدمات بھی قابل تعریف ہیں جنہوں نے بڑی محنت سے طالبات کی رہنمائی کی ، انہوں نے کہا کہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی اس طرح تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منواتی رہے گی،اس موقع پر مہمان خصوصی کلیم اے صدیقی نے بھی طالبات کی صلاحیتوں کو سراہا جبکہ انچارج شعبہ آرکیٹیکٹ یاسمین عابد نے طالبات کی جانب سے پیش کئے جانیوالے پراجیکٹس پر روشنی ڈالی ، تقریب میں اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں