وفاق میں نئی کابینہ کے اراکین کی تقرری لاہور پائیکورٹ میں چیلنج

منگل 23 اپریل 2019 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) وفاق میں نئی کابینہ کے اراکین کی تقرری لاہور پائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ آئینی درخواست غلام یاسین بھٹی نے ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کے توسط سے دائر کی ۔درخواست میں وفاقی حکومت وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ سمیت 15 اراکین کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں نئی وفاقی کابینہ کے اراکین کی تقرری پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایسے شخص وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا جو قومی اسمبلی کا ممبر نہ ہو ۔آئین کی رو سے صرف عوام کا منتحب کردہ نمائیندہ ہی وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال کر سکتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی موجودہ نئی وفاقی کابینہ غیر آئینی ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کے اقدام اور کابینہ کو کالعدم قرار دے ۔عدالت مقدمے کے ختمی فیصلے تک عمران خان اور اراکین وفاقی کابینہ کو کام سے روکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں