کرپشن کے شہنشاہ‘‘ نئے صوبے نہیں بننے دے رہے،بشارت جسپال

بڑے صوبے، بڑے بجٹ بڑی کرپشن سے بچنے کیلئے نئے صوبے ضروری ہیں پاکستان عوامی تحریک ہر ڈسٹرکٹ کو صوبہ بنانے کی حامی ہے، صدر سنٹرل پنجاب ں*صوبے کے اندر صوبے بنانے کا اختیار اس صوبہ کی اسمبلی اور منتخب نمائندوں کے پاس ہے

بدھ 24 اپریل 2019 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے ہے کہ جمہوریت کے پردے میں چھپے ہوئے کرپشن کے شہنشاہ مزید صوبے نہیں بننے دے رہے۔ بڑے صوبے، بڑے بجٹ اور بڑی کرپشن کا ذریعہ ہیں لہذا بلا تاخیر انتظامی بنیادوں پر چھوٹے صوبے بنائے جائیں،پاکستان عوامی تحریک ہر ضلع کو صوبہ بنانے کی حامی ہے۔

ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سب سے پہلے انتظامی بنیادوں پر مزید صوبے بنانے کے حوالے سے قابل عمل لائحہ عمل دیا تھا۔وہ گزشتہ روز یہاں تنظیمی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی آبادی11کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے،اتنے بڑے صوبے کو ایک وزیر اعلیٰ ایک آئی جی ایک چیف سیکرٹری نہیں چلا سکتے۔ اسے انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنے میں تاخیر سے’’ تخت لاہور‘‘ کی اصطلاح وجود میں آئی اور دیگر صوبوں میں بھی شہری اور دیہاتی کی تقسیم واضح ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر شہری کا یہ حق ہے کہ اسے’’ ڈور سٹیپ‘‘ پر انصاف ،تعلیم اور دیگر بنیادی حقوق ملیں،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں جنوبی پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ہوا۔جنوبی پنجاب میں سنٹرل پنجاب کی نسبت بیروزگاری،ناخواندگی کہیں زیادہ ہے۔جتنے ترقیاتی فنڈزز صرف ایک شہر لاہور پر خرچ کر دیے جاتے ہیں وہ پورے جنوبی پنجاب پر خرچ نہیں ہوتے۔

جنوبی پنجاب کا وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ یا گورنر لے لینے سے بھی جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم نہ ہوسکیں لہذا پنجاب کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہونا چاہیے جس صوبے میں بھی مزید صوبے بنانے کی ضرورت ہے اس کا فیصلہ وہاں کی اسمبلی اور منتخب نمائندوں نے کرنا ہے۔پنجاب میں مزید صوبے بنانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی نے ہی پاس کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان عوامی تحریک انتظامی بنیادوں پر مزید صوبے بنائے جانے کی پر زور حامی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں