پنجاب فوڈ اتھارٹی اور میوہسپتال کے زیر اہتمام’’ ہیپاٹائٹس کے بچاؤ اورعلاج میں غذاکے کردار ‘‘کے حوالے سے آگاہی کیمپ کا انعقاد

کسی بھی مر ض میں مبتلا افراد کے لیے ادویات سے زیادہ بہتر اور صاف خوراک کا استعمال نہایت ضروری ہے‘رجسٹرار کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پانے کے لیے لوگوں میں علاج بالغذا کی آگاہی پیدا کرنے کا عمل قابل ستائش ہے‘اے ایم ایس پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لوگوں میں غذا کے بہتر چناؤ اور استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بدھ 24 اپریل 2019 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی اور میوہسپتال کے زیر اہتمام’’ ہیپاٹائٹس کے بچاؤ اورعلاج میں غذاکے کردار ‘‘کے حوالے سے آگاہی کیمپ کا انعقادکیا گیا۔ 25 ماہر غذائیات اور ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے کیمپ میں آئے لوگوں کو ہیپاٹائٹس سے بچاؤ میں خوراک کی اہمیت پر راہنمائی فراہم کی۔ مریضوں میں تفصیلی غذائی چارٹس،کتابچے،مختلف پھلوں کے جوسز اور ہدایت نامے مفت تقسیم کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور میوہسپتال کے زیر اہتمام’’ ہیپاٹائٹس کے بچاؤ اورعلاج میں غذاکے کردار ‘‘کے حوالے سے آگاہی کیمپ کا انعقادکیا گیا۔500سے زائد افراد کو تفصیلی معائنہ کے ساتھ ساتھ بہتر غذا کے استعمال پربراہ راست آگاہی دی گئی۔

(جاری ہے)

کیمپ میںہیپاٹائٹس کے شکار مریضوں کو تفصیلی غذائی چارٹس،کتابچے اور ہدایت نامے مفت تقسیم کیے گئے۔

25 ماہر غذائیات اور ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے کیمپ میں لوگوں کو ہیپاٹائٹس سے بچاؤ میں خوراک کی اہمیت پربراہ راست راہنمائی فراہم کی۔ مریضوں کیلئے جسم میں چکنائی کے تناسب، بی ایم آئی،قد اوروزن جیسے بنیادی ٹیسٹ بھی مفت کیے گئے ۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے انسانی جگر کی صحت کیلئے مفید مختلف قسم کے پھلوں سے بنائے گئے جوسز مریضوں میں تقسیم کیے ۔

سی ای او میو ہسپتال کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آگاہی کیمپس کے انعقاد سے لوگوں میں غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کا شعور پیدا ہو رہا ہے۔رجسٹرار کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج نے کہا کہ کسی بھی مر ض میں مبتلا افراد کے لیے ادویات سے زیادہ بہتر اور صاف خوراک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔اے ایم ایس میو ہسپتال کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پانے کے لیے لوگوں میں علاج بالغذا کی آگاہی پیدا کرنے کا عمل قابل ستائش ہے۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے ساتھ ایسے آگاہی کیمپس کے انعقاد سے بہترغذا کے استعمال کے حوالے سے راہنمائی بھی کر رہے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لوگوں میں غذا کے بہتر چناؤ اور استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ خوراک کے بہتر استعمال بارے آگاہی سے ہی بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں