لاہور پولیس کی جانب سے تمام مذہبی پروگراموں کی جامع فہرست مرتب

مذہبی پروگراموں کی کیٹلاگ تشکیل دینے کا مقصد نیشنل ایکشن پلان کے تحت شہر میں امن و امان اور سکیورٹی امور کو مزید فول پروف بنانا ہے۔ایس پی سکیورٹی

جمعہ 26 اپریل 2019 01:00

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی ہدایت پرلاہور پولیس کی سکیورٹی برانچ نے ان تمام مذہبی پروگراموں کی جامع فہرست مرتب کر لی ہے جن کے انعقاد کی ہر سال اجازت ہے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایس پی سکیورٹی لاہور فیصل شہزاد نے بتایا کہ شہر میں امن و امان کے قیام میں بہتری لانے کیلئے یہ ضروری ہوگیا تھا کہ مذہبی پروگرامز کے حوالے سے مختلف کیٹیگری تشکیل دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سال بھر میں ہونے والے ایسے مذہبی پروگرامز جن کیلئے باقائدہ اجازت کے عمل سے گزرا جاتا ہے ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں۔ تاہم یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ بعض منتظمین لاہور پولیس کے علم میں لائے بغیر یا پیشگی اجازت نامہ حاصل کئے بغیر مذہبی پروگرام منعقد کرتے ہیں۔ ایسے پروگرامزسے چونکہ لاہور پولیس کو لاعلم رکھا جاتا ہے لہٰذا وہاں امن و امان اور سکیورٹی کے حوالے سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا خطر درپیش رہتا ہے۔ انہی خدشات کے مدِنظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بغیر اجازت منعقد کردہ ایسے تمام پروگرامز کے منتظمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں