جمہوریت بچانے کے نام پر حکومت کے خلاف سازش افسوسناک ہے : سردارمحمد آصف نکئی

پیر 20 مئی 2019 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) صوبائی وزیر برائے مواصلات وتعمیرات سردار محمد آصف نکئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمہوریت بچانے کے نام پر حکومت کے خلاف سازش افسوسناک ہے۔ماضی کے کرپٹ حکمرانوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا۔ماضی میں عام آدمی کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔کرپشن،نااہلی اور غلط پالیسیوں کے ذریعے ملکی اداروں کو تباہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والے قوم کے مجرم ہیں اورقوم ان کی حقیقت سے اچھی طرح واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی طورپر مشکل دور سے گزررہا ہے لیکن تحریک انصاف کی حکومت تمام تر مشکلات کے باوجود ملکی ترقی واستحکام کے لئے شب وروز کوشاں ہے۔تحریک انصاف کی حکومت غریب اور عام آدمی کی خوشحالی ومعاشی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی لاکھ کوششوں کے باوجود بھی پاکستان کی عوام وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے اور عمران خان عوام کی امیدوں پر انشاء اللہ پورا اتریں گے اور وہ وقت دور نہیںجب عام آدمی خوشحال ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں