فیصل ٹائون پولیس کا پتنگیں بنانے والے کارخانے پر چھاپہ ،2 پتنگ فروشوں گرفتار

جمعرات 23 مئی 2019 00:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) فیصل ٹائون پولیس نے پتنگیں بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر 2 پتنگ فروشوں کو بھاری مقدار میں پتنگوں اور ڈور سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او فیصل ٹائون انسپکٹر شیخ حما د اخترنے خفیہ اطلاع پر ریڈ کر کے 02 پتنگ فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 350 پتنگیں اور 10 چرخیاں ڈور کی برآمدکر کے ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا۔پو لیس کے مطا بق ملز ما ن ریکا ر ڈ یا فتہ ہے اور پو رے لا ہو ر میں پتنگو ں کی فر وخت کا کا ربا ر کر تے ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں