(ن) لیگ کا بیانیہ ووٹ کو نہیں نوٹ کو عزت دو رہا، ہارون عمران گل

جمعرات 23 مئی 2019 13:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہ حالات و واقعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بیانیے بدلتے رہتے ہیں، آجکل ان کا بیانیہ صرف ایک ہے کہ ہمیں جانے دو، (ن) لیگ کا بیانیہ ووٹ کو نہیں نوٹ کو عزت دو رہا ہے۔ جاری کردہ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 70 سال سے قائم سٹیٹس کو کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

اس سٹیٹس کو کے آگے وزیراعظم عمران خان دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ہمارے نوجوانوں سمیت پورا پاکستان وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے، پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کا اصل مقصد ووٹ کو عزت دینا نہیں بلکہ کرپشن کو عزت دینا ہے۔ یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم نے اپنی کرپشن کو کس طرح تحفظ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہم پاکستان کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دوسری طرف کچھ نااہل سیاستدان پاکستان میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) دراصل دو بیانیوں میں پھنس گئی ہے جس پر دونوں بھائیوں کے مابین بھی اتفاق نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں