آئندہ مالی سال 2019-20 کے صوبائی بجٹ میں پنجاب حکومت نے جناح ہسپتال لاہور کے بجٹ میں93 کروڑ روپے کی کمی کر دی

پیر 17 جون 2019 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) آئندہ مالی سال 2019-20 کے صوبائی بجٹ میں پنجاب حکومت نے جناح ہسپتال لاہور کے بجٹ میں93 کروڑ روپے کی کمی کر دی ہے ، بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2018-19 میں جناح ہسپتال کے لئے 7 ارب 16 کروڑ روپے رکھے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مذکورہ رقم کم کر کے 6 ارب 27 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں حکومت کے اس اقدام سے مریضوں کا علاج متاثر ہونے کا خدشہ ہے بجٹ میں ادویات کی خریداری کے لئے ایک ارب 27 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں