اہم عہدے پر قادیانی تعیناتی ملکی سلامتی کیخلاف ہے : علامہ ممتازاعوان

قادیانی خدابخش نتھوکھہ کی اعلیٰ عہدے پر تعیناتی کی خبروں سے انار کی پھیل رہی ہے ،قادیانیوں نے آج تک پاکستان کے وجوداورآئین کوتسلیم نہیں کیا،اکھنڈ بھارت انکاالہامی عقیدہ ہے ، ورلڈ پاسبان ختم نبوت

پیر 15 جولائی 2019 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتازاعوان ،پیرسلمان منیر،مولانا محمد الیاس چنیوٹی(ایم پی ای) نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کسی بھی قادیانی کی اعلیٰ وحساس عہدے پر تعیناتی ملکی سلامتی کے سراسر خلاف ہے انہوں نے پنجاب پولیس کے ایک افسرقادیانی ابوبکر خدابخش نتھوکھہ کی آئی بی جیسے اہم ادارے میں اعلیٰ عہدے پر تعیناتی کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ًکہاہے کہ ان خبروں سے مسلمانوں کے اندر شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انار کی پھیل رہی ہے علامہ ممتازاعوان نے کہاکہ قادیانیوں نے آج تک پاکستان کے وجود اورآئین کو تسلیم نہیں کیا اکھنڈ بھارت انکا الہامی عقیدہ ہے اسی وجہ سے قادیانی چناب نگرمیں اپنے تمام مردے امانتاً دفن کرتے ہیں انکا یہ الہامی عقیدہ ہے کہ (نعوذبا اللہ)پاکستان ایک دن ٹوٹ کر بھارت سے دوباراجاملے گا اورپھرہم اپنے مُردے قادیان میں دفن کرینگے انہوں نے کہاکہ اس زہریلے عقیدہ رکھنے والے قادیانی کو اعلیٰ وحساس عہدوں پر تعینات کرنا پاکستان کی سلامتی کیخلاف ہے کیونکہ قادیانی سرکاری افسران تنخواہ تو پاکستان سے لیتے ہیں لیکن وہ ایجنٹی اورجاسوسی امریکہ ،اسرائیل اوربھارت کی کرتے ہیں اسی وجہ سے کسی بھی ملکی اعلیٰ وحساس عہدے پرقادیانی کی تعیناتی انتہائی ناقابل برداشت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں