لاہور ایئرپورٹ کے پسنجر ٹرمینل بلڈنگ کے توسیعی منصوبے کوعارضی طور پر روک دیا گیا‘ ذرائع

پسنجر ہال کے ڈیزائن کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے ،منصوبے کے باقی حصوں پر کام جاری ہے‘ سو ل ایوی ایشن اتھارٹی

پیر 15 جولائی 2019 23:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) وفاقی حکومت نے سابقہ دور حکومت کے لاہور ایئرپورٹ کے پسنجر ٹرمینل بلڈنگ کے توسیعی منصوبے کوعارضی طور پر روک دیا۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ نومبر 2016 میں منصوبے کی منظوری دی گئی تھی جس پر 43 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت آنا تھی ۔ مذکورہ منصوبہ تین سال کے اندر مکمل ہونا تھا۔

سابقہ دور حکومت میں منصوبے کی ڈیزائن کنسلٹنسی پرڈالروں میں ادائیگی کی گئی ۔

(جاری ہے)

توسیعی منصوبے کے نام پردو کروڑ پچاس لاکھ مسافروں کی سالانہ گنجائش کیلئے غیر ضروری منصوبہ تیار کیاگیا ۔ ذرئع کے مطابق موجودہ حکومت نے منصوبے کی ازسرنو جانچ کرائی تو پتہ چلا منصوبہ پر اربوں روپے کی اضافی رقم مختص کی گئی ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کے بعد لاہور ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پسنجر ہال کے ڈیزائن کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم منصوبے کے باقی حصوں پر کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں