پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 20 کے ڈی آئی جی عہدہ کے 6 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری

پیر 15 جولائی 2019 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 20 کے ڈی آئی جی عہدہ کے 6 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر ڈی آئی جیز افسران میں سے راجہ رفعت مختار کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون پنجاب ، ڈاکٹر مسعود سلیم کو ڈی آئی جی کرائم برانچ پنجاب ، محمد انکسار خان افغانی کو ڈی آئی جی ایلیٹ پولیس فورس پنجاب ،کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب تعینات کیا گیا ہے ۔ڈی آئی جی کرائمز جواد احمد ڈوگر کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی لیگل پنجاب اور ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول مقصود الحسن کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ IIپنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں