سٹی ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

جمعرات 18 جولائی 2019 23:36

لاہور۔18 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرسٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی سٹی ڈویژن سید غضنفر علی کی زیرِنگرانی سٹی ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث107ملزمان گرفتار کر لیئے۔

(جاری ہے)

ڈکیت و چور گینگز کی4 ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی1 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سی23 پسٹلزاور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئی17ملزمان کے قبضہ سی05کلو گرام سے زائد چرس اورشراب برآمد کی گئی۔چوری، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب04 اشتہاری مجرمان کوگرفتارکیا گیا ۔مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران21 قمار بازوں کو گرفتار کر کے دائو پر لگی ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ، لائوڈ سپیکر اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر38ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں