معیاری اور اچھے کام سے ہی عوام کو متاثر کیا جا سکتا ہے، پلک رانا

اتوار 18 اگست 2019 12:00

لاہور۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) پاکستان کی معروف ونامور اداکارہ پلک رانا کی کافی عرصہ بعد سٹیج ڈرامہ میں دبنگ انٹری،پہلے شو میں ہی آئٹم سانگ پر شاندار پرفارمنس۔شائقین بھنگڑا ڈالنے پر مجبور۔پلک رانا ان دنوں پلازہ تھیٹر مال روڈ پر "بکرا نمبردار " میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ ڈرامے میں ستارہ بیگ، سدرہ نور،آئزہ خان،کوڈو اور دیگر کام کر رہے ہیں۔

پلک رانا نے کہا کہ معیاری اور اچھے کام سے ہی عوام کو متاثر کیا جا سکتا ہے اور انکی پوری کو شش ہوتی ہے کہ اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں کی خواہش کے مطابق کام کروں۔انہوں نے کہا کہ میں نے انتہائی کم عرصہ میں انڈسٹری میں اپنا مقام حاصل کیا ھے جس کی بنیادی وجہ میری محنت اور اپنے کام سے مخلص پن ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں