ایس پی ٹریفک سردار آصف خاں کی صدر ڈویژن کے سیکٹر انچارجز،ٹکٹنگ اور پٹرولنگ افسران کو بریفنگ

رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف موثر کارروائی کی ہدایت ،وارڈنز خوش اخلاقی سے پیش آئیں،سردار آصف خاں

پیر 19 اگست 2019 18:51

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ایس پی ٹریفک سردار آصف خاں نے قربان لائنز پولیس میں صدر ڈویژن کے سیکٹر انچارجز، ٹکٹنگ اور پٹرولنگ افسران کو بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران ایس پی ٹریفک نے دوران ڈیوٹی پیش آنے والی مشکلات کے حل اور ڈیوٹی میں کامیوں کو نمایاں کر تے ہوئے تمام اہلکاروںکو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیکٹر انچارجز کو رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف موثر کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ پٹرولنگ افسران موونگ وائیلشنز کیخلاف زیادہ سے زیادہ کارروائی کریں۔ انہوں نے لیڈیز ٹکٹنگ سٹاف کو کاغذات واپسی کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایت پر اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ہم نے شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کر نی ہیں۔ وارڈنز ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں