پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قدیرعلی بھٹی

بدھ 21 اگست 2019 15:15

لاہور۔21 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) تحریک انصاف پی پی171 کے رہنما سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی تحصیل رائیونڈ قدیرعلی بھٹی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی تحریک آزادی کی کوششوں کے اعتراف میں کشمیری قوم کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی کشمیر کے لوگوں کو آزادی جیسی نعمت سے سرفراز فرمائے، پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہے اور عالمیبرادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ کشمیر میں جلد قیام امن اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کوششیں کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں