سوئی ناردرن گیس کے مدثر بشیر کی تصنیف نے عالمی ادبی ایوارڈ جیت لیا

پیر 16 ستمبر 2019 21:49

لاہور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈٖ (ایس این جی پی ایل) سے وابستہ مدثر بشیر کی تصنیف نے ممتاز عالمی ادبی ایوارڈ ڈاہن پرائز جیت لیا ۔واضح رہے کہ مدثر بشیر سوئی ناردرن گیس کے میڈیا افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ہیں۔ان کے تحریر کردہ پنجابی زبان کے ناولٹ ’’کون‘‘ نے ڈاہن ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

مدثر بشیر تجربہ کار صحافی، محقق، تاریخ دان اور ادیب ہیں جن کی اب تک گیارہ کتابوں کے علاوہ پنجابی اور اردو میں ادب، شاعری اور تاریخ پر کئی مضامین شائع ہوچکے ہیں۔ان کی تصانیف کا انگریزی، اردو اور گُرمُکھی زبانوں میں ترجمہ بھی کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ ڈاہن پرائز پنجابی زبان کا سب سے بڑا ادبی ایوارڈ ہے۔ ڈاہن پرائز کا مقصد دنیا بھر میں پنجابی ادب کی تخلیق اور ترویج ہے ۔ یہ ایوارڈ کینیڈا انڈیا ایجوکیشن سوسائٹی نے یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے شعبہ ٴ ایشیائی اسٹڈیزکے تعاون سے شروع کیا ہے۔ مدثر بشیر کو ایوارڈ دو نومبر 2019ء کو وینکوور، کینیڈا میں منعقد ہونے والی پُروقار تقریب میں دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں