ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی زیر صدارت ایس پیز کا اجلاس

کرائم کنٹرول اور امن و امان کے حوالے سے فیلڈ اور ڈیسک سپروائزری کردار کو مزید موثر بنایا جا ئے، اشفاق خان

بدھ 18 ستمبر 2019 23:54

لاہور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی زیر صدارت ایس پیز کا اجلاس منعقد ہوا۔ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل الرحمٰن کھاڑک،ایس پی سکیورٹی محمد نوید،ایس پی ڈولفن سکواڈ، ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی سمیت تمام ڈویژنل ایس پیز نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے اجلاس کے دوران کہا کہ ایس پیز کرائم کنٹرول اور امن و امان کے حوالے سے فیلڈ اور ڈیسک سپروائزری کردار کو مزید موثر بنائیں۔

کرائم کنٹرول کے لئے انسدادی کاروائیوں میں تیزی لائیں۔

(جاری ہے)

سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے تدارک کے لئے موثر لائحہ عمل اپنائیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کئے جائیں۔زیر حراست ملزمان پر تشدد، ہلاکت اور فرار کے واقعات پر زیرو ٹالرنس ہو گا۔انہو ں نے کہا کہ تھانوں میں نصب تمام کیمرے فنکشنل اور ریکارڈنگ محفوظ بنائی جائے۔ہاٹ سپاٹس اور نوٹ پوائنٹس کے مطابق سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے جائیں۔سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کیلئے زیرتحت تھانوں کے عملے کی باقاعدگی سے بریفنگ کریں۔ایس ایچ او ز پولیس سٹیشنز کی صفائی ستھرائی اور انہیں کلین اینڈ گرین بنانے کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل استعمال میں لائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں