طالبات کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول‘ سنگھ پورہ‘لاہورکی طالبات نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور بسم اللہ ہائی سکول‘ رائے ونڈ روڈ‘پاجیاں‘لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول‘ سمن آباد‘لاہور‘گورنمنٹ سلیمانیہ پبلک ہائی سکول‘ سمن آباد‘لاہور‘عمران سکول اینڈ کالج‘ اعوان ٹائون‘لاہور‘گورنمنٹ کمیونٹی ماڈل مڈل سکول‘ مناواں‘لاہور اورگورنمنٹ ایلیمنٹری سکول‘ سوتر ملز‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد736تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں