ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں 15اکتوبر"ورلڈ ہینڈ واشنگ ڈی-"- کی مناسبت سے آگہی واک کا انعقاد

والدین کو چھوٹی عمر سے ہی بچوں کو صابن سے ہاتھ دھونے کی ترغیب دینی چاہیے،ہر سال سینکڑوں بچے انفکشن کی وجہ سے بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں

منگل 15 اکتوبر 2019 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں ورلڈ ہینڈ واشنگ ڈے کی مناسبت سے آگہی واک کا انعقاد کیا گیا۔واک کی قیادت ڈائریکٹر سی ڈی دی ڈاکٹر شہناز نعیم اور ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر احمد ندیم نے کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر سی ڈی دی ڈاکٹر شہناز نعیم نے کہا کہ والدین کو بچوںکو صفائی کا خیال رکھنے اور خصوصا صابن سے ہاتھ دھونے کی ترغیب دینی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ہاتھ نہ دھونے کی وجہ سے گیسٹرو,اسہال, ڈائریا ،ٹائیفا ئیڈ،نزلہ اور زکام جیسی بیماریاں جنم لیتی ہے جس کا زیادہ تر شکار چھوٹی عمر کے بچے ہوتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ورلڈ ہینڈ واشنگ ڈے کے حوالے سے آگہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو ہینڈ واشنگ کے حواے سے آگاہی مہیا کی جا سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر احمد ندیم نے کہا کہ سماجی رویے تبدیل کرکے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے بچوں کو چھوٹی عمر سے ہی صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت اپنانے کی ترغیب دینی چاہیے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر یونس نے کہا کہ صابن سے ہاتھ دینے کا پیغام عام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انھوں نے کہا کہ کھانا کھانے سے پہلے اور باتھ روم کے استعمال کے بعد صابن سے ہاتھ لازمی دھونے چاہیے۔

ہاتھ دھونے کی عادت اپنانے سے انفکشن سے پھیلنے والی پچاس فیصد بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ والدین خصوصا ماؤں کو چاہیے کے بچوں کو کم سے کم 20سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دینی کی تعلیم دیں۔واک کے شرکاء کا کہنا تھا کہ صابن سے ہاتھ دھونے سے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔ہر سال سینکڑوں مریض صابن سے ہاتھ نہ دھونے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔

آگہی واک میں ڈائریکٹر سی ڈی سی شہنازنعیم،ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر ڈاکٹر احمد ندیم،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزڈاکٹر عاقب نذیر،ڈاکٹر محمدبشیر،ڈاکٹر محمد نعیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر محمد یونس،ڈاکٹر شعبان ندیم ، محکمہ صحت کے افسران اور عملہ نے شرکت کی۔واک کے شرکاء نے ہینڈ واشنگ کے حوالے سے مختلف پیغامات پر مبنی بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھی.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں