میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس ،چیئرمین ٹیوٹا کی آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے بریفنگ

ٹیوٹا ملک میں انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنے والا بڑا ادارہ ہے،صوبائی وزیر صنعت ۴چیئرمین علی سلمان صدیق نے گزشتہ 2ماہ میں ٹیوٹا میں جدت لانے کے لئے بے مثال اقدامات کئے ہیں:میاں اسلم اقبال

منگل 15 اکتوبر 2019 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے ٹیوٹا کے پروگراموں،آئندہ کا لائحہ عمل اور مختصر ،درمیانی وطویل مدتی منصوبہ بندی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت،انصر مجید خان نیازی،سیکرٹری لیبر،ایڈیشنل سیکرٹری صنعت وتجارت ،سی او او ٹیوٹا اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوٹا ملک میں انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنے والا بڑا ادارہ ہے۔ صوبے بھر میں ٹیوٹا کے 403اداروں کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے اورفنی تعلیم کے کورسز کو جدید تقاضوں اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی گروتھ اسٹرٹیجی کے تحت ٹیوٹا کو ہنر مند لیبر فورس کی تیاری کے لئے دئیے گئے اہداف حاصل کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا کی لیبز کو اپ گریڈ،سمارٹ کلاس رومز،ٹرینرز کی ٹریننگ اور دیگر پرپروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہنر مند نوجوان پروگرام اور ٹیوٹا کے اداروں میں شام کی کلاسز کا اجراء اہداف کے حصول میں معاون ہوگا۔ٹیوٹا نے فنی تعلیم کے فروغ کے لئے نیوٹاک،لمز،مائیکروسافٹ،اخوت اور دیگر بڑے اداروں سے اشتراک کیا ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تربیت کے لئے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کئے جارہے ہیں اورموبائل ایپ کا آغاز کیا جائے گا جس سے اوبر گاڑیوں کی طرح ہنر مند کی خدمات فون کال پر دستیاب ہوں گی۔تربیت حاصل کرنے والے افراد اور ان کے روزگار کے حوالے سے مکمل ڈیٹا رکھا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیوٹا کے نئے چیئرمین علی سلمان صدیق نے گزشتہ 2ماہ میں ٹیوٹا میں جدت لانے کے لئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔

روایتی تربیتی نظام سے ہٹ کر ٹیوٹا کے اداروں کو جدید تربیتی نظام سے منسلک کرنے میں چیئرمین شاندار کام کررہے ہیں۔صوبائی وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت نے کہا کہ ٹیوٹا کے تربیتی پروگرام اور آئندہ کا لائحہ عمل شاندار ہے،ادارے سے مکمل تعاون کریں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور فنی تعلیم کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کی کاوش جاری رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں