شیخوپورہ رینج پولیس و ضلع شیخوپورہ پندرہ دن میں التواء کیسز کو صفر سطح پر لائینگے‘آصف بلال لودھی

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ ڈویژن سطح پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس ہے۔ انہوں نے کہا شیخوپورہ رینج پولیس و ضلع شیخوپورہ پندرہ دن میں التواء کیسز کو صفر سطح پر لائینگے۔ ضلع لاہور میں زیر التواء کیسز پر کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور و پولیس انتظامیہ دو دن میں لائحہ عمل ترتیب دیں۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے ضلع قصور کو اگلے ایک ہفتہ میں کیسز کو صفر سطح پر لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا اوورسیز ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس میں صرف نوٹیفائیڈ افسران شرکت کرینگے۔ کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی کی زیرصدارت ڈویژنل سطح پر اوورسیز ضلعی کمیٹیوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ تمام اضلاع کے ضلعی چیئرمیوں اور ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو لنک میٹنگ میں شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین ضلعی کمیٹی لاہور ملک جہانگیر، ایم پی اے ملک ندیم بارا، ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد، اے ڈی سی لاہور عامر شفیق اور اے سی سید منورعباس بخار ی نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں