ضلعی انتظامیہ کی کارروائی،سموگ کا سبب بننے والی فیکٹری سیل کردی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:04

لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کی انسداد سموگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ،اے سی رائیونڈ عدنان بدر اور محکمہ ماحولیات نے مشترکہ آپریشن تحصیل رائیونڈ کے علاقے میں کیا گیا،اے سی رائیونڈ نے کہا کہ کارروائی انسدادِ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر کی گئی، اس دوران ای ویژن منیو فیکچرنگ فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ،انہوں نے کہا کہ فیکٹری سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہی تھی، جو قریبی علاقوں کیلئے کسی خطرے سے کم نہیںتھی،انہوں نے کہا کہ کیس مزید کارروائی کیلئے ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ ویسٹ میٹریل کو جلانے پر گورنمنٹ نے پابندی لگا رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں