ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضی کی زیر صدارت اجلاس ،بنگلہ دیش کے سکیورٹی وفد کی بھی شرکت

بنگلہ دیش کے سکیورٹی وفد کابنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموںکیلئے کئے گئے سکیورٹی انتظامات پر اطمنان کا اظہار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضی کی زیر صدارت اجلاس میں سکیورٹی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں بنگلہ دیش کے سکیورٹی افسران نے بھی شرکت کی جنہیں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی سی پی او لاہور بی اے ناصر ،سپیشل سیکرٹری داخلہ احسان بھٹہ ،ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر احسن منیر بھٹی ،کمشنر لاہور، ڈی آئی جی آپریشن اشفاق احمد، ڈی آئی جی سپیشل برانچ اور سکیورٹی ادروں کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

کمشنر راولپنڈی ،ڈی سی راولپنڈی اور ڈی پی او بھی آن لائن ویڈیو لنک پر موجود تھے ۔بنگلہ دیش کے سکیورٹی سربراہان نے انڈر۔16اورویمن کرکٹ ٹیموںکے لیے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات پر اطمنان کا اظہار کیا ۔سید علی مرتضیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ بنگلہ دیشن کی کرکٹ ٹیم کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں