حکومت نوجوانوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے‘ مومنہ وحید

حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے،ترقی کے لئے ہمیںیلی لانا ضروری ہے‘رکن اسمبلی

اتوار 20 اکتوبر 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کی ترقی اور ان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک بھر کے 10 لاکھ نوجوانوں کو میرٹ پر 100 ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

25 فیصد قرضے خواتین کیلئے ہونگے، ایک لاکھ کا قرضہ بلاسود دیا جائے گا۔ ایک لاکھ نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی تربیت دیں گے۔ دنیا میں وہ قومیں آگے بڑھتی ہیں جن میں میرٹ کا نظام ہوتا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ دنیا میں میرٹ پر عمل پیرا اقوام ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔ ترقی کے لئے ہمیںیلی لانا ضروری ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں