ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ کا رائے ونڈ اجتماع کی تیاریوں ،انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کیلئے ٹی ایچ کیو رائے ونڈ کا دورہ

اجتماع کے روٹ پر پیچ ورک کا کا م مکمل کر لیا گیا ،سٹریٹ لا ئٹس کو یقینی بنایا گیا ہے،پارکنگ کا مناسب بندوبست کیا گیا ہے‘ڈی سی لاہور

پیر 21 اکتوبر 2019 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ نے تحصیل رائے ونڈ میں مصروف ترین دن گزارا اور رائے ونڈ اجتماع کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کے لیے ٹی ایچ کیو رائے ونڈ کا وزٹ کیا اور ہسپتال میں دیگر انتظامی امور اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔اسطرح گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز ہائی سکولوں میں جا کر طالب علموں کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے خصوصی لیکچرز دیئے اور اِن میں پمفلٹس تقسیم کیئے۔

ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور اے سی رائیونڈ عدنان بدر بھی تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ نے رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کے حوالے سے روٹ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اجتماع کے روٹ پر پیچ ورک کا کا م مکمل کر لیا گیا ہے اور سٹریٹ لا ئٹس کو یقینی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارکنگ کا مناسب بندوبست کیا گیا ہے اور تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے ڈرین لائنوں کا بھی جائزہ لیا اور صفائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ ڈی سی لاہورمحمد اصغر جوئیہ نے رائیونڈ ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہورنے ہسپتال میں قائم ڈینگی ڈیسک کا جائزہ لیا اورڈینگی وارڈ کا معائنہ کیااورہسپتال میں قائم ڈسپنسری کو بھی چیک کیا۔

انہوں نے فلٹر کلینک کو چیک کیا اورڈینگی مریضوں سے ملاقات کی ۔ڈی سی لاہور نے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں پوچھااورمریضوں سے ادویات کے بارے میں دریافت کیا اور واش رومز میں صٖفائی کو بھی چیک کیا ۔ انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا اورڈینگی وارڈ میں تعینات پیرا میڈیکل سٹاف کو چیک کیا ۔

ڈی سی لاہور نے ایم ایس ہسپتال کو ڈینگی کے مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی لاہورمحمد اصغر جوئیہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رائیونڈ کا دورہ کیا۔ڈی سی لاہور نے سکول میں انتظامات کو چیک کیااورڈینگی انتظامات کا جائزہ لیااورسکول میں سٹاف کی حاضری کو چیک کیا ۔ڈی سی لاہور نے کلاس رومز کو چیک کیااورطالبات کو فراہم کئے جانے والے فرنیچر کا جائزہ لیا۔

انہوں نے طالبات سے ان کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ نے طالبات کو ڈینگی آگاہی سے بچاؤ کے حوالے سے بھی بتایااور کلاسز میں جاکر طالبات میں ڈینگی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ اپنے گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیںاورگھروں کی چھتوں اور کولرز میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔انہوں نے سکول میں صفائی انتظامات اور واش رومز کو بھی چیک کیا ۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سکول میں ستھرائی کے انتظامات کو بہتر کرے علاوہ ازیںڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رائیونڈمیں ڈینگی اور پولیو آگاہی سے متعلق سیمینار میں شرکت کی۔۔ڈی سی لاہور نے ڈینگی اور پولیو آگاہی سیمینار میں خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈ ینگی اور پولیو جیسے موذی مرض سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کو اپنائیں۔

انہوں نے پولیو سے بچاؤ کے لئے ہر ماہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلانے کی ہدایت بھی کی۔سکول انتظامیہ نے ڈی سی لاہور کو ڈینگی سے متعلق کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ڈی سی لاہور نے ڈینگی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے اور ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لئے مؤثر انداز میں ڈینگی سروئلنس جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ نے سکول میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور واش رومز کو بھی چیک کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں