منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس، ضلعی،پی پی عہدیداران کی شرکت

استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس اور39 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات ،تیاریوںکا جائزہ لیا گیا کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،نبی اکرم کی ولادت سے بڑھ کر کوئی اور خوشی نہیں: محمدرفیق نجم حضور اکرم ﷺ پیغمبر امن ہیں اور اسلام دین امن و سلامتی ہی:نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن /عالمی میلاد کانفرنس میں آنے والے قافلو ں کی رہنمائی کیلئے مختلف راستوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گی:حافظ غلام فرید ً عالمی میلاد کانفرنس میں لاہور سے لاکھوں افراد شر کت کریں گی: صدر منہاج القرآن لاہور

پیر 21 اکتوبر 2019 23:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی ۔مرکزی سیکر ٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔صدر لاہور منہاج القرآن حافظ غلام فرید،ناظم لاہوراشتیاق حنیف مغل،چوہدری افضل گجر سمیت اجلاس میں ضلعی،پی پی اور منہاج القرآن لاہور کے جملہ فورمز کے عہدیداران شریک ہوئے،اجلاس میں استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں نکالے جانیوالے مشعل بردار جلوسوں کے روٹس،سیکیورٹی اور 39 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات ،تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

نائب ناظم اعلیٰ محمد رفیق نجم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان پر 39 ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

نبی اکرم ﷺ کی ولادت سے بڑھ کر کوئی اور خوشی نہیں،عالمی میلاد کانفرنس میں لاکھوں لوگ شرکت کریں گے،قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔میلاد کا سماں پیدا کرنے کیلئے تمام بڑھے شہروں میں بسلسلہ استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔

عوام الناس کو بھی میلاد مہم میں شامل کیا جائیگا۔لوگوں کو اپنے گھروں پر چراغاں کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے پورے ملک میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔یکم ربیع الاول سے لے کر 12 ربیع الاول تک روزانہ بعد نماز مغرب میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے،دروس قرآن کا اہتمام کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن جشن میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو امن اور عالمی بھائی چارے کے فروغ کے عزم کے ساتھ منائے گی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیغمبر امن ہیں اور اسلام دین امن و سلامتی ہے۔عالمی میلاد کانفرنس کی میزبانی لاہور کیلئے اعزاز کی بات ہے ۔حافظ غلام فرید اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب عالم اسلام کی سب سے بڑی 39ویں عظیم الشان سالانہ عالمی میلاد کانفرنس منعقد ہو گی جس میں دنیا بھر سے علماء کرام، مشائخ عظام، قراء و نعت خواں حضرات اور عالم اسلام کی مقتدر مذہبی شخصیات خصوصی شر کت کریں گی۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفویٰ سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوانوں سیکیورٹی کی خدمات سر انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس میں صرف لاہور سے لاکھوں افراد شر کت کریں گے۔ خواتین اور مرد حضرات کیلئے الگ الگ پنڈال بنائے جائیں گے۔ عالمی میلاد کانفرنس میں آنے والے قافلو ں کی رہنمائی کیلئے مختلف راستوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔

میلاد کی رات ہر سال کی طر ح امسال بھی ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جائے گا اور ہر خاص و عام کے لئے کھانے کا وافر اہتمام ہوگا۔اجلاس میںصدر عوامی تحریک لاہور چوہدری افضل گجر،حاجی محمد اعجاز،ثناء اللہ خان،شفاقت مغل ،حاجی محمد حنیف،افتخار بیگ،مفتی خلیل،حاجی فرخ ،بابر چوہدری،حافظ صفدر،رمضان ایوبی،اخلاق حسنین و دیگر نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں