ًگولڈ میڈلسٹ قومی ریسلرمحمد انعام بٹ کی لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں شرکت

ٓصدرارشد انصاری کی جانب سے شاندارکارکردگی پر لاہور پریس کلب کی اعزازی ممبرشپ دینے کا اعلان

منگل 22 اکتوبر 2019 00:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) قطر میں ورلڈ بیچ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے والے قومی ہیرو محمد انعام بٹ نے لاہور پریس کلب کے پروگرام" میٹ دی پریس "میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ اور محمد احمد رضا نے معززمہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ محمد انعام بٹ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ میرے لئے انتہائی فخرکا باعث ہے کہ میں مادرملت کی سربلندی کا باعث بناہوں، میں اس کامیابی پر اپنے والدین، اساتذہ اور ان تمام افراد کا مشکورہوں جنھوںنے مجھے سپورٹ کیا اور میری حوصلہ افزائی کی اور خاص طورپر میڈیاکابھرپورساتھ دینے پر مشکورہوںاور میڈیاکے توسط سے حکام کی توجہ اس جانب مبذول کراناچاہتاہوںکہ پاکستان میں بہت کھیلوں کا ٹیلنٹ ہے، اگر حکومتی سطح پر اقدامات کئے جائیں تو دنیاکے بہترین ایتھلیٹس ملک و ملت کانام روشن کر سکتے ہیں ،صرف ایک ماہ بعد جاپان میں ایشین گیمزمنعقد ہو رہی ہیں لیکن کسی بھی سپورٹس کا کیمپ تاحال لگایا نہیں گیا جس کی جانب ارباب اختیارکوفوری توجہ دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

انعام بٹ نے رنگ آٹ پاکستان کو امید کی کرن قراردیا کہ جہنوں نے 2018 میں اسلام آبادمیں انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے کرائے جس میں 20 سے زائد ممالک کے نامور ریسلرزنے شرکت کی اور بہت جلد لاہور میں میگا ریسلنگ ایونٹ منعقد کیاجارہا ہے جس میں دنیابھر کے ورلڈچیمپئن ریسلرزشرکت کریں گے۔انھوںنے مزید کہاکہ ہم کھیلاڑیوںکی صلاحیتوں کے ساتھ ان کی تعلیم پر بھی بھرپورتوجہ دیتے ہیں اور ایسے طلباء کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جو تعلیم کے ساتھ کھیلوںمیں بھی حصہ لیتے ہیں۔

صدر ارشد انصاری نے محمد انعام بٹ کو قومی اثاثہ اور قومی فخر قراردیتے ہوئے کہاکہ انھوںنے ملک پاکستان کا نام ساری دنیامیں روشن کیاہے، ہمارافرض ہے کہ ایسے ہیروزکا احترام کریں، تمام میڈیا ان کے ساتھ ہے کیونکہ یہ وہ قومی سرمایہ ہیں جن سے ملک کا سافٹ امیج ساری دنیامیں جاتاہے لہذاتمام میڈیاملکی سطح پر بڑھ چڑھ کر ان ہیروزکی اہمیت کواجاگر کریں تاکہ نوجوانوںمیں ملک کی خاطر کچھ کرنے گزرنے کا جذبہ فروغ پائے۔انھوںنے محمد انعام بٹ کوشاندارکارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کی جانب سے اعزازی ممبرشپ دینے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں