عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پنجاب میں جاری منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کئے جانے کے بعد 5 ارب 76 کروڑ کے فنڈز جاری

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پنجاب میں جاری منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کئے جانے کے بعد محکمہ خزانہ پنجاب نے 5 ارب 76 کروڑ روپے کے فنڈز کااجرا کر دیا ۔ذرائع کے مطابق شعبہ زراعت کے لیی99 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

جلال پور میں محکمہ آبپاشی کے منصوبے کے لئے 20 کروڑ روپے،پنجند تریمو بیراج ہیڈ سلیمانکی کے لیے 1 ارب 40 کروڑ روپے، سیاحت کے لیے 39 کروڑ اورسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے 93 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔جنوبی پنجاب میں غربت مکاو پروگرام کی مد میں 55 کروڑ 53 لاکھ روپے، اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیے 8ارب روپے میں سے صرف 1 ارب 28 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں