تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ کی تیاریوں کے حوالے سے الخدمت کمپلیکس میں اجلاس کا انعقاد

مختلف سیشنز پر مشتمل یوتھ گیدرنگ میں ملک بھر سے مختلف جامعات کے سربراہان، طلبہ وطالبات ،نامور موٹیویشنل اسپیکرز ، خدمت خلق کے شعبہ میں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے

منگل 12 نومبر 2019 17:52

تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ کی تیاریوں کے حوالے سے الخدمت کمپلیکس میں اجلاس کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2019ء) تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ کی تیاریوں کے حوالے سے الخدمت کمپلیکس لاہور میں نئے منتخب ہونے والے الخدمت یوتھ ایمبیسڈرز کے اجلاس کاانعقاد کیا گیا۔ الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان کے صدر میاں محمدعبدالشکور کی زیرِ صدارت ہونے والے اس اجلاس میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل احمد جمیل راشد،انچارج الخدمت رضاکار پروگرام سعد مرتضیٰ سمیت لاہور کی مختلف جامعات سے یوتھ ایمبیسڈرز نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد طلبہ و طالبات کو الخدمت یوتھ گیدرنگ کے حوالے سے ان کی ذمہ داریوں سے آگا ہ کرنا تھا۔ محمد عبدالشکورنے اس موقع پر بتایا کہ الخدمت فاوٴنڈیشن کے رضاکار پروگرام کے تحت تیسری الخدمت یوتھ گیدرنگ رواں سال ماہِ دسمبرمیں ایوانِ اقبال میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ یوتھ گیدرنگ مختلف سیشنز پر مشتمل ہوگی جس میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ وطالبات ، وائس چانسلرز،نامور موٹیویشنل اسپیکرز،میڈیا پرسنزاورشعرا کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

اس کے علاوہ ملک بھر سے ایسی شخصیات جنھوں نے خدمت کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں ان کو بھی خصوصی طور پر پروگرام میں مدعو کیا گیا ہے۔اس یوتھ گیدرنگ کا مقصد طلبہ و طالبات کو وولنٹیر ازم کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے اور یہ بتانا ہے کہ وہ بحیثیت طالبعلم کیسے دکھی اور مجبور انسانیت کی خدمت کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں