لاہور ڈویژن کی یکم جنوری تا 13 نومبر 2019 پرائس کنٹرول رپورٹ جاری،

گرانفروشی پر کل 5 کروڑ 55لاکھ روپے جرمانہ عائد

بدھ 13 نومبر 2019 19:59

لاہور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) لاہور ڈویژن کی یکم جنوری تا 13 نومبر 2019 پرائس کنٹرول رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں تقریباً دو کروڑ روپے سمیت مجموعی طور پر چاروں اضلاع میں گرانفروشی پر کل 5 کروڑ 55لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ضلع شیخوپورہ 1کروڑ23 لاکھ روپے، ضلع ننکانہ 1کروڑ 14لاکھ روپے اور ضلع قصور میں 1کروڑ 8 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ناجائز منافع خوری پر لاہور ڈویژن میں 8004مقدمات درج جبکہ 7906 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لاہور میں 7197، قصور467 ، ننکانہ108 اور شیخوپورہ میں232 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ ذخیرہ ندوزی پر 54، ملاوٹ 16، ناجائز منافع پر 42295کاروائیاں کی گئی ہیں،کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ پوری ڈویژن میں اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں، ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ پر ضلعی انتظامی کی کارروائیاں مکمل طور پر فعال ہیں، پرائس مجسٹریٹس متحرک ہیں اور انکی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں